موٹرسائیکل نہ روکنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سوار بچ گئے

 موٹرسائیکل نہ روکنے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،سوار بچ گئے

فائرموٹرسائیکل کو لگے ،شاہزیب اور کزن محمد زبیر محفوظ،مقدمہ درج

 نواحی علاقے چک سیدا میں موٹرسائیکل سوار وں پر مسلح افراد کی فائرنگ، بال بال بچ گئے ، بتایا جاتا ہے کہ چک سیدا کا رہائشی شاہ زیب اور اسکا کزن محمد زبیر موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ راستہ میں انہیں پانچ مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کر دی ،فائرموٹرسائیکل کو لگے تاہم دونوں سوار خو ش قسمتی سے محفوظ رہے ، جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی چند روز قبل دیہہ کے ابراہیم سے تلخ کلامی ہوئی تھی جس نے ساتھیوں کی مدد سے حملہ کروایا ،جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں