ڈاکے ،چوریاں ،شہری لاکھوں روپے ،قیمتی سامان سے محروم
ہنجروال ،مصری شاہ ،غازی آباد ،ستوکتلہ اور مزنگ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈیفنس بی ،اچھرہ ،غالب مارکیٹ ،سندر اورمناواں میں چوری کی وارداتیں
لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور شہر میں چوری اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور کاروں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔بتایاگیاہے کہ ڈاکوؤں نے ہنجروال میں حسیب الرحمن سے1لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں یاسر سے 1لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون،غازی أٓباد میں نثار سے 1 لاکھ 45 ہزار روپے اور موبائل فون،ستوکتلہ میں اعجاز سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون اورمزنگ میں عمران سے 1 لاکھ 35ہزار روپے موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔چورڈیفنس بی اور اچھرہ سے کاریں جبکہ غالب مارکیٹ، سندر اور مناواں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے نودوگیارہ ہوگئے ۔