موٹروے : بس ،ٹرالرکی ٹکر، ڈرائیور، ہوسٹس سمیت 3 جاں بحق
بھیرہ کے قریب ڈرائیورکو اونگھ آئی اور بس بے قابو ،27افرادزخمی لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی زخمی
بھیرہ،مریدکے ،کالاشاہ کاکو(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا ،)موٹر وے پر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور، ہوسٹس سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اور ایک حادثے میں ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ذوالفقارعلی زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ موٹروے ایم ٹو پر بھیرہ کے قریب بس اورٹرالرکی ٹکر کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ،جس سے بس ڈرائیور ایوب اور بس ہوسٹس لڑکی عائشہ شیر ولی اور مسافر اسحاق موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 27افراد زخمی ہوئے جن میں 4کو حالت نازک ہونے پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھیرہ منتقل کردیاگیا ۔ابتدئی معلومات کے مطابق بس ڈرائیورکواونگھ آنے پر بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکر ا کر سڑک کنارے درخت میں جاٹکرائی ۔ دوسری طر ف لاہور سیالکوٹ موٹروے پر قرشی والا کے قریب تیزرفتاری کے باعث کار ڈیوائیڈر سے ٹکر اکر الٹ گئی ،کار میں سوار ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ذوالفقار علی شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیااورابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں لاہور ریفرکر دیا گیا۔ ڈاکٹروں نے دماغ پر گہری چوٹ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔