کالا شاہ کاکو:پیسے نہ ملنے پر نشئی نے بہن قتل کر دی

 کالا شاہ کاکو:پیسے نہ ملنے پر نشئی نے بہن قتل کر دی

17 سالہ حیدر علی نے نشہ کیلئے پیسے مانگے ، ثناء منصور نے انکار کر دیا ملزم نے پستول سے فائرنگ کر دی، 18 سالہ بہن موقع پر دم توڑ گئی

کالا شاہ کاکو (نامہ نگار)نشہ کیلئے پیسے نہ ملنے پر 17 سالہ نشئی بھائی نے گولی مار کر اپنی 18 سالہ بہن قتل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی جاوید نگر میں 17 سالہ حیدر علی اوراس کی حقیقی بڑی بہن 18 سالہ ثناء منصور گھر میں اکیلے تھے ،اس دوران حیدر علی نے نشہ کیلئے اپنی بہن سے ایک ہزار روپے کا تقاضا کیا اور رقم دینے سے انکار پر اس نے پستول سے ثناء منصور پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ متعلقہ پولیس نے مقتولہ کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں