شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو 1کروڑ 35لاکھ کاگھر فراہم

شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کو  1کروڑ 35لاکھ کاگھر فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر )فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کانسٹیبل راشد محمود کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا نیا گھر فراہم کردیا گیا ہے ۔

گھر شہید کے اہلخانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں خریدا گیا۔ اس سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوشوں پر حکومت پنجاب نے فوری فنڈز جاری کیے ۔کانسٹیبل راشد محمود نے 2024 میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ شہید کے خاندان میں والدین، تین بھائی اور ایک بہن شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں