گڑھی شاہو ،راوی روڈ و دیگر علاقوں میں 5شہریوں سے ڈکیتی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔
ڈاکوؤں نے گڑھی شاہو میں عبادالرحمن سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں بشارت سے 1لاکھ45ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں عاکف سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،شادباغ میں رزاق سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون،شمالی چھاؤنی میں مرتضیٰ سے 1 لاکھ 10ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ٹاؤن شپ اور لوئرمال سے 2گاڑیاں جبکہ ہنجروال، مزنگ اور ٹبی سٹی سے 3 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔