حافظ آباد:ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہالوں کوجرمانے

حافظ آباد:ون ڈش کی خلاف  ورزی پر شادی ہالوں کوجرمانے

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری نے شادی،بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر متعدد شادی ہال مالکان کو ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے رائل پام مارکی،دیوان خاص اور میرین گولڈ مارکی کا اچانک دورہ کیا اور وہاں ون ڈش کی خلاف ورزی پر مالکان کو مجموری طور پر ایک لاکھ تیس ہزار روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ،آتش بازی،لائوڈ سپیکر میں گانے بجانے ،مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کسی صورت اجازت نہیں ہو گی اور جو لوگ قوانین کی خلاف ورزی کرینگے انکے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں