گجرات:تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے 2افراد گرفتار

گجرات:تعلیمی اداروں میں منشیات بیچنے والے 2افراد گرفتار

گجرات (نامہ نگار )تھانہ رحمانیہ پولیس کا تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن ،خاتون سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے کی 2 کلو گرام سے زائدہیروئین،6ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ پسٹل30بوربرآمد کر لیا گیا ۔

ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر عثمان وارث نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی ۔ گرفتار ملزمہ کی شناخت زہرہ بی بی عرف ذہری ساکن دیونہ منڈی اور عثمان جمیل ساکن دیونہ منڈی کے نام سے ہوئی۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتے تھے ۔ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں