راہوالی:اغوا کے بعد نہم کے طالبعلم سے اجتماعی زیادتی

راہوالی:اغوا کے بعد نہم کے طالبعلم سے اجتماعی زیادتی

راہوالی ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ،کرائم رپورٹر) تھانہ کینٹ کے علاقہ میں او باش نوجوانوں نے 9 ویں کلاس کے طالبعلم کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے 5میں سے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

 ڈھینگرانوالی میں متاثرہ لڑکے (م)کی والدہ صبا شبیر کی طرف سے درج کر ائی جانے والی ایف آئی آر کے مطابق خاتون کا خاوند شبیر احمد بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہے ، خاتون نے بتایا کہ انکا بیٹا سودا سلف لینے مارکیٹ گیا جہاں سے اسے مہتاب عرف تابی اور سبحان ملک نے گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اور راہوالی شرقی میں کسی ڈیرے پر لے گئے جہاں 3 مسلح افراد شاہ زیب عرف منا ، زوہیب گھمن اور ببو بھی موجود تھے جو ڈیرے کے باہر پہرہ دیتے رہے ، مہتاب اور سبحان نے انکے بیٹے کے ساتھ باری باری زیادتی کی اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے ، خاتون نے بتایا کہ ملزم مہتاب پہلے بھی ان کے بیٹے کے ساتھ دو دفعہ زیادتی کرچکا ہے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کینٹ زبیر سیال نے چھاپہ مار کارروائی کرکے 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں