ملازمہ نے گھر سے نقدی زیورات اور دیگر سامان چرا لیا

ملازمہ نے گھر سے نقدی  زیورات اور دیگر سامان چرا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ملازمہ نے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رشید پارک کے رہائشی غلام عباس نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔ ش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) ملازمہ نے گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے رشید پارک کے رہائشی غلام عباس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی گھریلو ملازمہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں