ماموں کانجن:4 منشیات فروشوں سے 6 کلو 320 گرام چرس برآمد

 ماموں کانجن:4 منشیات فروشوں سے  6 کلو 320 گرام چرس برآمد

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) پولیس تھانہ ماموں کانجن نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 ملزموں کوگرفتارکرکے ان سے مجموعی طور پر 6 کلو 320 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے

،تفصیلات کے مطابق رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان میں یاسین سکنہ 511 گ ب سے 1 کلو 400 گرام، خالد سکنہ 510 گ ب سے 1 کلو 620 گرام، عمران سکنہ 511 گ ب سے 1 کلو 800 گرام، اور ارسلان سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔چاروں ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر دیے گئے اور انہیں حوالات میں بند کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں