جڑانوالہ: پولیس کی کارروائی 2 منشیات فروش گرفتار

جڑانوالہ: پولیس کی کارروائی  2 منشیات فروش گرفتار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) جڑانوالہ میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

تھانہ سٹی کے اے ایس آئی رانا شاہجہان نے گشت کے دوران عثمان حبیب ساکن جڑانوالہ کے قبضے سے سوا کلو ہیروئن برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔اسی طرح، تھانہ صدر کے چوکی انچارج ارشد علی نے دوران گشت اسامہ عزیز ساکن 68 گ ب سے تلاشی کے دوران ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی۔متعلقہ پولیس نے دونوں ملز موں کیخلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں