شارجہ میں 6دن کی بچی کے دانت نکل آئے ، ڈاکٹر حیران

شارجہ میں 6دن کی بچی کے دانت نکل آئے ، ڈاکٹر حیران

شارجہ (نیٹ نیوز)یو اے ای کے شہر شارجہ میں پیدا ہونے کے صرف چھ دن بعد ایک نومولود بچی کے دانت نکل آنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے جس نے ڈاکٹروں کو حیران کردیا۔۔۔

عرب میڈیا کے مطابق بے بی مہرہ عبدالرحمان 3 دسمبر 2025 کو ام القوین کے خلیفہ ہسپتال میں پیدا ہوئی تھی۔ گھر میں معمولی معائنے کے دوران اہل خانہ نے منہ میں ایک ننھا سا دانت دیکھا تو فوراً ڈاکٹرز سے رابطہ کیا۔ڈاکٹرز نے اس کیفیت کو ‘ولادی دانت’ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بعض بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں دانت نمودار ہوسکتے ہیں۔ یہ دانت عام طور پر بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے ، مہرہ کے والد نے بیٹی میں غیرمعمولی طور پر جلد دانت نمودار ہونے پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔ ہسپتال کے ماہرین کے مطابق بچی کی صحت اچھی ہے اور کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں