حویلی لکھا : دوسری شادی پر خاوند کو تشدد کرکے قتل کردیا
اویس اکرم پرنجمہ کے بھائی ،دوساتھیوں نے ملکر تشدد کیا ،موقع پر چل بسا مقدمہ درج ،پولیس نے ملزموں کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی
اوکاڑہ،حویلی لکھا(خبرنگار،نامہ نگار)تھانہ حویلی لکھا کے علاقے میں دوسری شادی کرنے کی رنجش پرپہلی بیوی نے ساتھیوں سے ملکر خاوند کو وحشیانہ تشدد کرکے مار ڈالا۔ رسول پور کے رہائشی اویس اکرم سے نجمہ عرف سونیا نے پسند کی شادی کر رکھی تھی،بعد میں اویس نے اپنی برادری میں دوسری شادی کر لی جس پر نجمہ روٹھ کر اپنے بھائی کے گھر چلی گئی ، گزشتہ روز نجمہ اپنے بھائی اور دوساتھیوں کے ہمراہ خاوند کے گھر آئی جنہوں نے اویس اکرم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،جو زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا،ملزم موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس تھانہ حویلی لکھا نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیااور ملزموں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔