شاہین آفریدی نے مچل سٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیدیا

شاہین آفریدی نے مچل سٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مچل سٹارک کو لیجنڈ کھلاڑی اور نوجوانوں کیلئے رول ماڈل قرار دے دیا۔بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا میں موجود شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ۔۔۔

میں اپنا رول ادا کروں گا، اسی لیے میں یہاں پر ہوں ، اگر بیٹنگ میں ضرورت پڑی تو میں وہاں بھی اپنی بھرپور پرفارمنس دوں گا، بگ بیش چھوٹی لیگ نہیں، یہ دنیا کی جانی پہچانی لیگ ہے ، یہاں دنیا کے بہترین کرکٹرز بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں، پہلا میچ رضوان کی ٹیم کے خلاف ہے اور بابر اعظم بھی یہیں ہے ، وہ مجھے جانتے ہیں، میں انہیں جانتا ہوں، مجھے امید ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ ہو گی، ایشین اور پاکستانی کمیونٹی سے سپورٹ ملنے کی توقع ہے ۔شاہین آفریدی نے یہ بھی کہا کہ آخری بار مچل سٹارک سے ملا تو بتایا کہ 2015ء کا ورلڈ کپ کا ان کا سپیل دیکھا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں