حافظ آباد : سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، اہلکار زخمی
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں قلعہ بخشہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ تین روز قبل مسلح ڈاکوؤں نے موٹروے ایم ٹو پر کار خراب ہونے پر ایک فیملی کو نیچے اترتے ہی لوٹ لیا تھا۔گزشتہ روز ان ڈاکوؤں کا سی سی ڈی سے آمنا سامنا ہوگیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی اورفائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں ڈاکوؤں فیصل عتیق، غلام حسین اور گلفام کا تعلق شیخوپورہ اور سانگلہ ہل کے علاقہ سے بتایا جاتاہے جو عرصہ دراز سے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔