امریکا :غیر ملکی سیاحوں سے 5 سال کا سوشل میڈیا ریکارڈ طلب کرنے پر غور
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی حکام نے تجویز پیش کی ہے کہ برطانیہ سمیت 42 ممالک کے سیاحوں سے ملک میں داخلے کے لیے پچھلے پانچ سال کی سوشل میڈیا معلومات مانگی جائیں گی۔۔۔
یہ شرط 42 ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی جن میں برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ درخواست دہندگان سے فون نمبر، ای میل ، خاندانی معلومات بھی طلب کی جائیں گی ۔ عوام کو تجویز پر 60 دن میں رائے دینے کا موقع دیا گیا ہے ۔ یہ اقدام تارکین پر پابندیوں کا حصہ ہے ۔