منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے ،سہیل آفریدی

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے ،سہیل آفریدی

ناسور کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت ڈیجیٹل مارکس سسٹم\" کا افتتاح، گاڑی کی نمبر پلیٹ خریدار کو منتقل نہیں ہوگی

 پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے واضح ہدایات جاری کیں کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث بڑے عناصر کے خلاف بھرپور اور جارحانہ کریک ڈاون کیا جائے ، کیونکہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے ، اس لئے صوبے سے منشیات کے استعمال کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے منشیات کے کاروبار میں ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے کی ضرورت ہے ،حکومت اس مقصد کیلئے بھر پور تعاون فراہم کرے گی ، وزیر اعلیٰ نے جدید پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم کا باضابطہ اجرا کیا ،نئے نظام کے نفاذ سے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت شمار ہوگا۔تقریب میں نئے رجسٹریشن سسٹم کے اہم فیچرز پر بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس اہم پیش رفت کے بعد گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں نمبر پلیٹ نئے خریدار کو منتقل نہیں ہوگی بلکہ سابقہ مالک کے پاس ہی برقرار رہے گی، جبکہ خریدار اپنی گاڑی کے لیے نیا نمبر حاصل کرے گا۔ شہری اپنا منتخب کردہ نمبر تین سال تک بغیر کسی گاڑی کے محفوظ بھی رکھ سکیں گے ،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محکمہ ایکسائز کے لئے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں پولیس شہدا پیکیج کی طرز پر خصوصی پیکیج کے اجرا کا بھی اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں