ڈالر 3 پیسے سستا، سونا 1200 روپے مہنگا، چاندی بلند سطح پر
تولہ سونا4 لاکھ 43 ہزار 62 ،دس گرام3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے پر جاپہنچا
کراچی(بزنس رپورٹر)زرِِمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ادھر عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھ گئے جب کہ چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 280.37 روپے کاہوگیا،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 281.40روپے پر بند ہوا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 4207 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 265 روپے کے اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 6 ہزار 367 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔