پنجاب کی تاریخ کی پہلی سی ایم پنجاب سپیشل گیمز کا شاندار آغاز

پنجاب کی تاریخ کی پہلی سی ایم  پنجاب سپیشل گیمز کا شاندار آغاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پنجاب کی تاریخ کی پہلی سی ایم پنجاب سپیشل گیمز 2025 کا شاندار آغاز ہوگیا، تقریب کا افتتاح صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ نے خصوصی شرکت کی،پنجاب سٹیڈیم لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سپیشل گیمز 2025 شاندار انداز میں شروع ہو گئیں ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ؐ سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ خصوصی کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں منفرد انداز میں شرکت کر کے شرکا سے خوب داد سمیٹی۔ پنجاب کے سرکاری و نجی اداروں سمیت غیر سرکاری تنظیموں سے آئے 500 کے قریب سپیشل ایتھلیٹس 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں