این آر ایف کا طالبان چیف آف سٹاف سمیت 17 ارکان ہلاک کرنیکا دعویٰ
کابل(دنیا مانیٹرنگ)نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے افغان صوبے پنج شیر میں طالبان کے چیف آف سٹاف سمیت 17 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کردیا۔۔۔۔
این آر ایف کے مطابق افغان صوبے پنج شیر میں طالبان گروپ کے مرکز پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن 7 دسمبر کی شب ضلع درہ کے علاقے عبداللہ خیل کی وادی میں واقع طالبان کے مضبوط گڑھ منجستو گاؤں میں کیا گیا۔این آر ایف کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں طالبان مقامی شہریوں کو ہراساں کرتے تھے ، حملے میں این آر ایف کے کسی اہلکار یا شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔