کراچی چیمبر کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا مطالبہ

کراچی چیمبر کا شرح سود میں ایک فیصد کمی کا مطالبہ

بیرونی شعبوں میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ،صدرریحان حنیف

کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبرکے صدر ریحان حنیف اورچیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے اسٹیٹ بینک پر زور دیا ہے کہ وہ پالیسی ریٹ میں کم از کم 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کرے تاکہ شرحِ سود کو 10 فیصد تک لایا جا سکے کیونکہ 2024 کے مقابلے میں مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی ہے لہذا اب مانیٹری پالیسی میں نرمی کی خاصی گنجائش ہے۔ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ مسلسل چار بار 11 فیصد پر برقرار رہا مگر طویل عرصے تک اسے بلند شرحِ پر برقرار رکھنا معیشت پر بھاری بوجھ ڈالنے کا باعث ہے ، لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ اسے کم از کم ایک فیصد تک نیچے لایا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بیرونی شعبوں میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں جو پروگرام انفلوز اور زرمبادلہ ذخائر میں بتدریج اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ،اس پیشرفت نے مجموعی طور پر معیشت پر دباؤ کم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شرحِ سود میں کمی سرمایہ کاری کے رجحان کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے ضروری توانائی فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں