لاکھوں کے ڈاکے، نقدی، زیورات، موبائل چھین لئے

 لاکھوں کے ڈاکے، نقدی، زیورات، موبائل چھین لئے

اسلام پورہ میں 1لاکھ 40ہزار اور ٹائون شپ میں 1لاکھ35ہزار لو ٹ لئے ہربنس پورہ ، ہنجروال سے گاڑیاں ، بادامی باغ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور( کرام رپورٹر )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔اسلام پورہ میں جمشید سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبا ئل فون, ٹائون شپ میں فرقان سے 1لاکھ35ہزار روپے اور موبائل فون,اچھرہ میں زوہیب سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,ہنجروال میں قاسم سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,غالب مارکیٹ میں ریحان سے 1 لاکھ روپے موبا ئل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہربنس پورہ اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ بادامی باغ سبزہ زار اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں