پاکستان انڈر 19ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

پاکستان انڈر 19ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کیلئے کراچی سے دبئی روانہ ہو گئی۔

یہ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔پاکستان کی ٹیم گروپ ‘اے ’ میں شامل ہے اور اپنا افتتاحی میچ آج دسمبر کو سیونز اسٹیڈیم، دبئی میں ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔ ٹیم کا دوسرا میچ اتوار، 14 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ تیسرا گروپ میچ منگل، 16 دسمبر کو میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف بھی اسی مقام پر شیڈول ہے ۔

انڈر 19 ٹیم کی روانگی سے قبل منیجر و منٹور سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین نوجوان کرکٹرز ہیں۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے ، اور ہم نے انہیں مکمل اعتماد دیا ہے ، ہم پُرامید ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ میں ملک کے لیے عمدہ کارکردگی دکھائیں گے ۔ایشیا کپ کے لیے انڈر 19 ٹیم فرحان یوسف کی قیادت میں عثمان خان نائب کپتانی کریں گے جبکہ عبدالصبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد سیّام، محمد شیان (وکٹ کیپر)، نقاب شفیق اور سمیر منہاس شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں