غازی آباد سے اغوا بچی مظفر گڑھ سے بازیاب، ملزم گرفتار

غازی آباد سے اغوا بچی مظفر گڑھ سے بازیاب، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد سے اغوا ہونے والی دوسالہ بچی مظفر گڑھ سے بازیاب، غازی آباد تفتیشی پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔

اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ راحیلہ اقبال کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی ،تفتیشی انچارج تھانہ غازی آباد محسن رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں ملزم کو گرفتار کر کے بچی کو مظفر گڑھ سے بازیاب کروا لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کار بچی کا سوتیلا باپ ہے جوگھریلو رنجش پر لے گیا تھا جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں