بینک اسلامی ایپ کے تحت ڈیجیٹل مالی خواندگی سے متعلق آگاہی سیشن

بینک اسلامی ایپ کے تحت ڈیجیٹل مالی خواندگی سے متعلق آگاہی سیشن

کراچی(بزنس ڈیسک)اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل ولیج انیبلمنٹ اقدام کے تحت بینک اسلامی کی ایپ ایک(aik)نے اسلام آباد کے نواح میں واقع دیہات، میرا بیگوال میں ڈیجیٹل مالی خواندگی سے متعلق آگاہی اور شمولیتی سیشن منعقد کیا۔

سیشن میں مقامی تاجروں، دکانداروں اور چھوٹے کاروباری مالکان کو اکٹھا کیا گیاتاکہ انہیں ڈیجیٹل اسلامی مالیاتی نظام کی بارے میں آگاہی فراہم کی جاسکے ۔سیشن میں اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر عدنان عمران سمیت دیگر اہل کاروں، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں اور مقامی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ سیشن میں وہاں کے مقامی افراد کیلئے محفوظ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات متعارف کرائی گئیں،شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ذرائع سے ادائیگیاں کس طرح روزمرہ کے لین دین کو زیادہ آسان، محفوظ اور شفاف بناتی ہیں۔ چیف آفیسراشفاق احمد نے کہا کہ ایک کے ذریعے ہم اسلامی بینکاری کو مزید ترقی دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں