امریکا کی نیٹو سے علیحدگی کیلئے بل کانگریس میں پیش
واشنگٹن(اے پی پی)امریکا کی نیٹو سے علیحدگی کے مطالبے پر مبنی بل امریکی کانگریس میں پیش کر دیا گیا۔۔۔
یہ بل ٹرمپ کی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس ٹامس میسی نے پیش کیا ۔ بل کے مسودے کے مطابق نیٹو امریکی قومی سلامتی کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ٹامس میسی نے ا یکس پر کہا نیٹو سرد جنگ کی یادگار ہے ، امریکی فنڈنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اس سے علیحدہ ہونا چاہیے ، اس رقم کو اپنے ملک کے دفاع کے لیے استعمال کرنا چاہیے ۔