یو اے ای پاسپورٹ دنیا میں سب سے طاقتور قرار،پاکستان 91ویں نمبر پر

یو اے ای پاسپورٹ دنیا میں سب سے  طاقتور قرار،پاکستان 91ویں نمبر پر

دبئی(دنیا مانیٹرنگ)آرٹن کیپیٹل کی فہرست کے مطابق 2025میں سب سے طاقتور پاسپورٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ہے۔۔۔

 ، جس کے حامل شہری 179 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکتے ہیں۔ یو اے ای مسلسل ساتویں سال سرفہرست رہا۔ سنگاپور اور سپین دوسرے نمبر پر ہیں، جہاں ویزا فری سفر کی تعداد 175 ممالک ہے ۔ پاکستان 91 ویں نمبر پر ہے ، صرف 45 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر ممکن ہے ، عراق، شام اور افغانستان سب سے کمزور پاسپورٹس والے ممالک میں شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں