ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی

 ندا یاسر نے فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی

لاہور(شوبزڈیسک ) نامور مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے اپنے متنازع بیان پر فوڈ ڈلیوری رائیڈرز سے معافی مانگ لی۔ ندا یاسر نے ویڈیو پیغام میں اپنے بیان سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 میں نے اپنا ایک ذاتی تجربہ آپ سے شیئر کیا تھا جو واقعاً برا تجربہ تھا لیکن وہاں مجھ سے لفظوں کے چناؤ میں کوتاہی ہوگئی۔ ایسی کوتاہی عام زندگی میں ہوجاتی ہے ، میرا شو لائیو ہوتا ہے ، ریکارڈڈ نہیں۔ میں نے جب رائیڈرز سے متعلق اپنا برا تجربہ شیئر کیا تو اس میں یہ لفظ کہنا چاہیے تھا کہ ‘کچھ لوگ ایسا کرجاتے ہیں’۔ میں نے پوری رائیڈرز کمیونٹی کو برا نہیں کہا۔ زیادہ تر ایسے رائیڈرز ہیں جو بہت ایماندار ہیں اور محنت مشقت کرکے پیسے کمارہے ہیں۔ میں یہاں کسی کا دل دکھانے نہیں بیٹھی، لیکن میں انسان ہوں فرشتہ نہیں ہوں، اس لیے کبھی کبھار لفظوں کے ہیر پھیر کی وجہ سے دل کی بات غلط انداز میں زبان پر آجاتی ہے ۔ میری وجہ سے میرے رائیڈرز بھائیوں کا دل دکھا ہے تو میں ان سے سچے دل سے معذرت کرتی ہوں، پلیز اپنی بہن کی چھوٹی سی غلطی سمجھ کر معاف کردیجیے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں