غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر :زویاناصر
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکارہ، میک اَپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا ناصر نے ایک پوڈکاسٹ میں کہاکہ میں اس وقت اپنی زندگی کے ایسے مقام پر ہوں جہاں سکون اور اطمینان محسوس کرتی ہوں۔۔۔۔
اگر زندگی کے سفر میں کوئی ایسا شخص آتا ہے جو میری سمت سے ہم آہنگ ہو، تو میں رشتے کے لیے ضرور تیار ہوں گی، آج کل مرد اور عورت دونوں ہی محبت کے معاملے میں وقت لیتے ہیں، غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر ہے ۔