تتلے عالی :مختلف واقعات میں موٹر سائیکلیں،لاکھوں روپے چوری

تتلے عالی :مختلف واقعات میں  موٹر سائیکلیں،لاکھوں روپے چوری

تتلے عالی(نامہ نگار )چوری کے واقعات میں موٹر سائیکلیں،لاکھوں روپے ودیگر سامان چوری ہوگیا۔

بوپڑہ خورد میں آصف جاوید کی موٹر سائیکل نمبر اے ایکس ایچ3682 ڈیرہ سے ،کڑیال کلاں کے اسامہ یاسین کی بغیر نمبر موٹر سائیکل تتلے عالی ملت سپورٹس کمپلیکس کے باہر سے ،کوٹ باقر کے محمد بوٹا کی موٹر سائیکل کوٹ میتلا سے چوری ہو گئی،تتلے عالی کے خلیل احمد کے کریانہ سٹور سے 4لاکھ روپے اورپرائز بانڈزمالیت38ہزار روپے ودیگر سامان چوری ہو گیا،تتلے عالی میں وسیم کی زرعی موٹر چوری ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں