شیخوپورہ،چونیاں:دکانوں پر 23لاکھ سے زائد کے ڈاکے مزاحمت پرخاتون زخمی

شیخوپورہ،چونیاں:دکانوں  پر 23لاکھ سے زائد کے ڈاکے  مزاحمت پرخاتون زخمی

شیخوپورہ، قصور، کھڈیاں خاص، تلونڈی (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان دنیا،نامہ نگار)تھانہ سٹی ....اے ڈویژن شیخوپورہ کے علاقہ میں دودکانوں پر لاکھوں کے ڈاکے

 زرعی فارم روڈ سول لائنز میں3موٹر سائیکل سوار ڈاکو سٹور مالک عظیم طاہر چار ملازمین سلیم فیضان ریحان اور عادل کے علاوہ وہاں کھڑے گاہک اکرام کو یرغمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ روپے ، سوا لاکھ کے موبائل کارڈز ،  

چھ موبائل اورشرقپور چوک فیصل آباد روڈ پر تین ڈاکو ہارڈ ویئر کی دکان پر مالک کاشف اور ملازمین کو یرغمال بناکر 15 لاکھ اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ۔ واردات پر دکاندار پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ چونیاں سرکل میں موبائل مارکیٹ کے صدرعمران سے ڈاکو ساڑھے 3 لاکھ سے زائد نقدی اور قیمتی لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ نواحی گاؤں راجووال نو کھڈیاں میں عبدالواحد کے گھر رات کو چور داخل ہوگئے اور اہلخانہ کے جاگ اٹھنے اورمزاحمت پر فائرنگ کر دی جس سے عبدالواحد کی بیوی 50 سالہ فرزانہ گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔اطلاع پر ریسکیو 1122 عملہ نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کردیا ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں