چوری کی 2وارداتیں ‘6لاکھ روپے‘50بوری گندم غائب

چوری کی 2وارداتیں ‘6لاکھ روپے‘50بوری گندم غائب

میانوالی (نامہ نگار)دو تھانوں کی حدود میں چوری کی دو وارداتوں میں چور لاکھوں روپے نقد اور گندم نکال کر لے گئے پہلے واقعہ میں تھانہ ہرنولی کی حدود میں الحرم غلہ کمیشن شاپ آڑھت کی دکان نزد لاری اڈا ہرنولی سے دکان کا شٹر کاٹ کر اور تالے توڑ کر گذشتہ رات یہاں چور تقریباً 5 لاکھ روپے نقد اور 15 سے 20 بوریاں گندم چرا کر لے گئے ۔

 مقامی پولیس تھانہ ہرنولی تحصیل پپلاں ضلع میانوالی نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ خالد مسعود خان نیازی آف گلمیری کی آڑھت کی دکان نزد مریم نواز شریف ہسپتال گلمیری کے تالے توڑ کر گذشتہ رات ہی نامعلوم چور ایک لاکھ روپے نقد اور 30 بوریاں گندم چرا کر لے گئے ۔ مقامی پولیس تھانہ صدر میانوالی نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں