سرگودھا روڈ پر ٹرک کی زد میں آ کرموٹر سائیکل سوار جاں بحق
خوشاب(نمائندہ دُنیا )سرگودھا روڈ پر سندرال چوک میں تیز رفتار وزنی ٹرک نے موٹرسائیکل کوکچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ،حادثے کا مرتکب ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،
متوفی کی شناخت محمد ذیشان کے نام سے ہوئی وہ محلہ اسلام پورہ خوشاب کا رہائشی تھا اور ذیشان فاونڈری کا مالک تھا ، اطلاع ملتے ہی خوشاب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی شناخت اور ضروری کاروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کرکے ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ۔