نوسر باز اے ٹی ایم پر کارڈ بدل کر شہری کے لاکھوں لے اڑا

نوسر باز اے ٹی ایم پر کارڈ بدل کر شہری کے لاکھوں لے اڑا

شاہپور صدر (نامہ نگار )نجی بینک میں نوسر باز نے اے ٹی ایم پر شہری سے کارڈ تبدیل کرکے رقم ہتھیالی ، تھانہ شاہپورصدر میں مقدمہ درج ،محمد یعقوب نے رپورٹ درج کروائی کہ۔۔۔

30نومبر کو وہ ایک نجی بینک سے نقدی نکلوانے کیلئے گیا،تو وہاں ایک مرد موجود تھا وہ اندر چلا گیا اس نے کہا بابا جی اندر آجاو شہری بھی اندر چلا گیا اندر دو عورتیں موجود تھی عورتوں نے اس کو کہا بھائی پیسے نکال دیں اس نے نکال دئیے وہ عورتیں چلی گئی ،نوسر باز نے شہری کو بھی کہا کہ کارڈ دو پیسے نکال دوں تو شہری نے کارڈ دے دیا نوسرباز نے اس کااے ٹی ایم کارڈ چالاکی سے تبدیل کرلیا اور اس کے اکاؤنٹ سے نقدی 4لاکھ ،86ہزار 930نکلوا کرلے گیا ,پولیس تھانہ شاہپور صدر نے محمد یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں