جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم‘11ملزم گرفتار ‘اسلحہ برآمد

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مہم‘11ملزم گرفتار ‘اسلحہ برآمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا )ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کو غیر مسلح کرنے کیلئے چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران11 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ،

قائد آباد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف 5کارتوس، ایک پسٹل تیس بور 2کارتوس اور ایک بندوق بارہ بور ایک کارتوس بر آمد کیا ،صدرپولیس جوہر آباد نے دوران چیکنگ تین مشکوک افراد کو فرافتار کر ان کے قبضہ سئے ایک پسٹل نائن ایم ایم 2کارتوس اور 2پسٹل تیس بار دس کارتوس بر آمد کئے جبکہ کٹھہ سگھرال پولیس نے 5افراد گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ایک رائفل 44بور 5کارتوس اور4تیس بور پسٹل 12کارتوس برآمد کر لئے ہیں ، تمام ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں متعلقہ تھانوں میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں