3 رکنی چور گینگ گرفتار 35 لاکھ کا مال برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی اظہر و پتیلہ چور گینگ کے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزموں کے قبضے سے 35 لاکھ روپے مالیت کی سکریپ چاندی، تاریں، تانبا، دیگ، پتیلہ اور 90 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی۔گرفتار ملزموں میں اظہر، عبدالرحمن اور طاہر شامل ہیں۔ ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے کسی فیکٹری، سٹور یا دکان پر ملازمت اختیار کرتے ، وہاں کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیتے ، آنے جانے والے سامان پر نظر رکھتے اور قیمتی اشیاء رکھنے والی جگہوں کی نشاندہی کرتے تھے ۔