سیالکوٹ: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے متعدد ڈرائیور گرفتار

 سیالکوٹ: ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزی کرنے والے متعدد ڈرائیور گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)شہر سیالکوٹ، پسرور، سمبڑیال اور ڈسکہ کی سڑکوں پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکلوں، کاروں، رکشاؤں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی۔

ٹریفک پولیس اہلکاروں نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو روک کر لائسنس اور دیگر کاغذات چیک کیے ، اور چار خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے ٹریفک پولیس کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں