تتلے عالی: کچی شراب پھینک کر فرار ہونیوالے 2 افراد کیخلاف مقدمات
تتلے عالی (نامہ نگار) تتلے عالی میں پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے والے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوٹلی ملیاں سیم نالہ کے قریب ملزم مدثر سکنہ تتلے عالی نے 12 لیٹر کچی شراب کی گیلن پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی، جبکہ ملزم معظم عرف اچھو نے 10 لیٹر کچی شراب چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش کی۔ دونوں کے خلاف پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ہیں۔