نوشہرہ:50روپے کے تنازع پرچھوٹے نے بڑے بھائی قتل کردیا
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)اکبرپورہ میں 50 روپے کا تنازع پرچھوٹے بھائی نے چھری کے وار کر کے بڑے بھائی کو قتل کردیا، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردی گئی۔
ملزم سمیع اللہ موقع سے فرار ہوگیا،پوسٹ مارٹم کے بعد والدہ کی مدعیت میں تھانہ اکبرپورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کے مطابق مقتول اور ملزم دونوں بھائی آئس نشہ کے عادی تھے ۔