اسلام آباد ، بیٹے نے بازار میں باپ کو قتل کر دیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سہالہ بازار کے مصروف تجارتی علاقے میں گزشتہ روز ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے ہی باپ کو گولی مار کر قتل کر دیا ، بیچ بچائوکے لیے آنے والے بھائی کو بھی شدید زخمی کر دیا، ملزم کو پولیس نے موقع پر گرفتار کر لیا۔
جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔واقعے کے فوری بعد ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے ۔ علاقے کے تاجروں اور مکینوں میں واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔