خاتون کا سابق ایس ایچ او پر زیادتی کرنے کا الزام‘مقدمہ درج

 خاتون کا سابق ایس ایچ او پر زیادتی کرنے کا الزام‘مقدمہ درج

خوشاب (نمائندہ دُنیا)تھانہ خوشاب کے سابق ایس ایچ او غازی شفقت نواز کے خلاف تھانہ سٹی جوہر آباد میں سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ ایک خاتون مقدس سکنہ ساجد کالونی اسلام پورہ خوشاب کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو اہلیہ کی بیماری کا بہانہ بنا کر اپنے گھر سول لائن جوہر آباد بلایا، جہاں گھر میں کوئی فرد موجود نہ تھا۔ خاتون کے مطابق ملزم نے وہاں اس کے ساتھ زبردستی کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈی پی او خوشاب نے ملزم کو حال ہی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ایس ایچ او کے عہدے سے ہٹا کر لائن حاضر کیا تھا۔ ملزم نے الزامات کی تردید کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں