نہری پانی چوری، زمیندار کے خلاف مقدمہ درج

  نہری پانی چوری، زمیندار  کے خلاف مقدمہ درج

سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی کے نواحی علاقے چک نمبر 120جنوبی میں نہری پانی چوری کرنیوالے زمیندار کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ارسلان علی ، سلطان مائنر راجباہ کے موگہ نمبر 4650/R سے غیر قانونی طور پر پانی چوری کر کے اپنی زمینوں کو سیراب کر رہا تھا۔اطلاع ملنے پر کینال آفیسر سب ڈویژن آڑا عبدالوہاب نے موقع پر پہنچ کر زمیندار کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ بعد ازاں تھانہ سلانوالی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں