سیالکوٹ:مضر صحت اشیا ، ناقص صفائی ، 2 معروف فوڈ یونٹ بند

سیالکوٹ:مضر صحت اشیا ، ناقص  صفائی ، 2 معروف فوڈ یونٹ بند

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز آمنہ رفیق کا گرینڈ آپریشن، 2 معروف یونٹ بندکردئیے ۔

 ناقص انتظامات پر 4معروف فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ40 ہزار کے جرمانے عائدکئے گئے ۔ پسرور روڈ، وزیرآباد روڈ، گوہد پورہ اور رنگ پورہ میں کارروائیاں کی گئیں، 150 کلو ملاوٹی مصالحہ جات،150 کلو ناقص گوشت اور مضرصحت آئل تلف کیا گیا۔ پسرور روڈ پر واقع معروف فوڈ پوائنٹ کو بند کردیا گیا، وزیرآباد روڈ پر واقع ملٹی نیشنل فوڈ چین کو پروسیسنگ ایریا میں گندگی اور پانی کی موجودگی پر جرمانہ عائد کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں