کھلا پٹرول فروخت کرنے والے 2دکانداروں کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کھلا پٹرول فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔ جو مبینہ طور پر کھلا پٹرول فروخت کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کے لئے خطرے کی علامت بنے ہوئے تھے ۔ جن کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔