تھانیدار نے پیٹی بند بھائی سے رقم ہتھیالی ،مقدمہ درج

تھانیدار نے پیٹی بند بھائی  سے رقم ہتھیالی ،مقدمہ درج

موترہ(نامہ نگار)تھانیدار نے اپنے پیٹی بند بھائی سے دھوکہ دہی سے رقم ہتھیالی۔

پولیس لائن سیالکوٹ کے ASIذوالفقار نے تھانہ موترہ پولیس کو درخواست دی کہ رئیس اقبال ASIکیساتھ دوستانہ تعلقات تھے جسے مشترکہ اراضی خریداری کیلئے بذریعہ بینک 9لاکھ روپے ٹرانسفر کردئیے بعد میں معلوم ہوا کہ جو زمین اس کو رئیس نے دکھائی ہے اس کا اس سے کوئی تعلق واسطہ نہیں اور نے 6لاکھ 70ہزار واپس کردئیے اور باقی رقم 2لاکھ 30ہزار دینے سے انکاری ہوگیا ۔ تھانہ موترہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں