شادی پر طنز،جاوید شیخ بشریٰ انصاری کے بیان پر برہم
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر جاوید شیخ نے بشریٰ انصاری کے ایک طنزیہ جملے پر کھل کر ناراضی کا اظہار کیا۔
حال ہی میں ایک تقریب کے دوران بشریٰ انصاری یہ کہتی نظر آتی ہیں کہ انہوں نے جاوید شیخ کے گھر کو اپنے سامنے بنتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور ٹوٹتے ہوئے بھی۔ یہ الگ بات ہے کہ ان کا گھر ان کی وجہ سے نہیں ٹوٹا۔اس پر جاوید شیخ نے واضح اور سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹوٹی ہوئی شادی یا گھر کسی کے لیے مذاق نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بشریٰ انصاری کی ذاتی زندگی یا ناکام شادی پر بات نہیں کی، اس لیے کسی اور کی ذاتی زندگی پر طنز کرنا مناسب نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کی کہانی سنائی جائے تو اپنی کہانی کا ذکر بھی ساتھ ہونا چاہیے ۔