نورا فتحی اور فٹبالر اشرف حکیمی کے درمیان قربت کی افواہیں
لاہور(شوبز ڈیسک) مراکشی نژاد بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتحی اپنی عالمی مصروفیات کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
گزشتہ ویک اینڈ پر نورا فتحی نے ایفکون ٹورنامنٹ کے دوران مراکش کے ایک میچ میں شرکت کی ۔قیاس آرائیوں کے مطابق نورا فتحی کسی ‘خاص کھلاڑی’ کی حمایت کے لیے مراکش گئی تھیں، جن کے بارے خیال کیا جارہا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ مراکشی فٹبال ٹیم کے کپتان اشرف حکیمی ہیں۔واضح رہے کہ نورا فتحی سے جب ایک انٹرویو کے دوران مراکش کی تاریخ کے پسندیدہ فٹبالر سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے اشرف حکیمی کا نام لیا۔