اداکارہ شردھا کپور کی شادی کی خبریں زیر گردش

اداکارہ شردھا کپور کی  شادی کی خبریں زیر گردش

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی ان کے مبینہ بوائے فرینڈ راہول موڈی کے ساتھ ادے پور میں شادی کی افواہیں گرم ہیں ۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑگئیں جب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ادے پور میں ہیریٹیج سٹائل شادی کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ شردھا کپور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ مبینہ بوائے فرینڈ سے شادی کرنے جا رہی ہیں، اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں