وارداتیں:شہری لاکھوں روپے ، قیمتی اشیا سے محروم
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔
نواب ٹائون میں خرم سے 2 لاکھ15ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان، گجرپورہ میں اعظم سے 2 لاکھ10ہزار نقدی اور موبائل فون، برکی میں نذیر سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، ساندہ میں ارسلان سے 1 لاکھ 85ہزار اور موبائل فون، لوئرمال میں علی احمد سے 1لاکھ 70ہزار نقدی اور موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور گرین ٹائون سے گاڑیاں جبکہ مصطفی ٹائون ،مزنگ اور شمالی چھائونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔